عثمان خان : دیوسائی میں لاپتہ ہونے والے افراد کا سراغ مل گیا ۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق بلتستان سے آنے والی ریسکیو ٹیموں کی واپسی ہوئی ہے، لاپتہ افراد جلد گھر لوٹ آئیں گے۔ ایف سی این اے کی جانب سے مزید ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹرز تیار ہیں ۔
افواج پاکستان کے تعاون سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا، وزیر اعلیٰ جی بی نے ریسکیو 1122 کی تمام ٹیموں سمیت انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی تھی ۔