پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس نے 95000 کا نفسیاتی بیرئیر توڑ دیا

15 Nov, 2024 | 06:50 PM

Waseem Azmet

سٹی42: ایک طرف بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس پاکستان کے بہت وسیع رقبہ کے نام نہاد "سموگ" کی زد میں آنے اور  لاکھوں شہریوں کے بیمار ہونے کی خبریں پھیلا رہے ہیں، کاروبار "سموگ" کی وجہ سے بند ہونے کی خبریں بتا رہے ہیں اور اپوزیشن کی جماعت پی ٹی آئی "نئے احتجاج" اور "لانگ مارچ" کی دھمکیاں دے رہی ہے، دوسری طرف سٹاک مارکیٹ ان ڈپریسنگ خبروں کا کوئی اثر لئے بغیر اوپر سے اوپر اڑتی جا رہی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ پوائنٹس انڈیکس آج جمعہ کے روز  95ooo پوائنٹس کا سنگِ میل بھی عبور کر گیا۔ 

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک دن کے دوران  ایک ہزار پوائنٹس سے زیادہ اضافہ ہوا اور ، انڈیکس 95000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ 
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی ہفتوں سے تیزی جاری ہے جس کی وجہ ملکی معیشت میں بہتری کے آثار ، شرح سود میں کمی، آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے مذاکرات میں اطمینان بخش پیش رفت ہے جس کا مارکیٹ میں کاروبار پر مثبت اثر ہوا ہے۔
مارکیٹ کے پنڈتوں کا کہنا ے کہ کمپنیوں کی جانب سے اچھے مالیاتی نتائج نے بھی تیزی کو فروغ دیا ہے، جن میں آئل اینڈ گیس کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔

مزیدخبریں