ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار! ہمارے سیکورٹی گارڈز اسلحہ چلانا نہیں جانتے!

خبردار! ہمارے سیکورٹی گارڈز اسلحہ چلانا نہیں جانتے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :پنجاب میں سکیورٹی گارڈاسلحہ کےاستعمال وڈیوٹی مینول سےناواقف نکلے، سروے میں صرف 25  گارڈز اسلحہ کے استعمال سے واقف نکلے 
پولیس حکام کے مطابقپولیس نےصوبہ بھرمیں ڈیڑھ لاکھ سکیورٹی گارڈزسےسروےکیا، پولیس نےسکیورٹی گارڈزسےاسلحہ کےاستعمال،ڈیوٹی مینول بارےسوالات کیے سروےمیں صرف25فیصدگارڈزاسلحہ کےاستعمال کےواقف نکلے،75فیصدگارڈزڈیوٹی مینول اوراسلحہ کااستعمال نہیں جانتے۔
پولیس حکام کے مطابق 1لاکھ24ہزارسکیورٹی گارڈجواب دینےمیں ناکام رہے،زیادہ تر سکیورٹی گارڈزکےپاس اسلحہ بھی بہترحالت میں موجود نہیں ہے ۔پولیس نے تمام سکیورٹی گارڈز کوٹریننگ دینے بارےمحکمہ داخلہ کوتجویز دیدی،1لاکھ24ہزارسکیورٹی گارڈزکو2ہفتےاور24ہزارٹرینڈ گارڈزکو1ہفتےکی ٹریننگ دی جائےگی۔سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی مینول ،اسلحہ کا استعمال اور ویپن ہینڈلنگ بتائی جائے گی،سکیورٹی گارڈز کو پولیس لائنز میں فائرنگ پریکٹس بھی کروائی جائے گی۔