ویب ڈیسک : بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل کردی گئی ہے۔ گوادر، کیچ، آواران، خضدار، قلات، زیارت، ہرنائی، دکی، لورالائی، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسیٰ خیل کے مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔
جن اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے ان میں سے بیشتر اضلاع میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے، جس کے بعد متعلقہ اداروں کی ہدایت پر چند علاقوں میں سروس معطل کی گئی ہے ،امن وامان کےپیش نظرعوامی تحفظ یقینی بنانے کیلئےاقدام کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک مہینے میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 70 سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔