سٹی 42: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کنگ چارلس تھری کی 76 ویں سالگرہ پر عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی سرزمین میں تخلیقی صلاحیتوں, ایجادات, اختراعات کی سرزمین ہے,اور احسن اقبال, وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہاپاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات دیرینہ تاریخ پر مبنی ہیں۔
برطانوی بادشاہ کنگ چارلس 3 کی 76 ہویں سالگرہ کے موقع پر برطانوی ہائی کمشن میں ایک عشائیے کا انعقاد کیا گیا متعدد حکومتی, سیاسی, سفارتی شخصیات نے شرکت کیاس موقع پر سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے, مہمانوں کے ہائی کمشن میں داخلے کے لیے علیحدہ علیحدہ راستے مختص کیے گئے عشائیہ میں برطانیہ سے خصوصی طور پر آئے برٹش آرمی کی آرٹلری رجمنٹ کے بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہتے ہیں پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات دیرینہ تاریخ پر مبنی ہیں جو کہ ایک خوشحال مستقل کے مشترکہ ہدف سے ہم آہنگ ہیں۔ دونوں ممالک متعدد شعبوں میں باہمی تعلقات کے استحکام کے لیے سرگرم ہیں ۔ْ
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانوی سرزمین میں تخلیقی صلاحیتوں, ایجادات, اختراعات کی سرزمین ہےپاکستان اور برطانیہ کے مختلف شعبوں میں دیرینہ گہرے تعلقات ہیں جن میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ،
تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا جبکہ برٹش آرمی کی آرٹلری رجمنٹ کے بینڈ نے خوبصورت پرفارمنس بھی پیش کی جبکہ میوزیکل بینڈ کی جانب سے دیدہ زیب پرفارمنس بھی ہیش کی گئی