ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’دہشتگرد وی پی این استعمال کر رہے ہیں‘ غیر قانونی وی پی این کی بندش کیلئے پی ٹی اے کو مراسلہ

’دہشتگرد وی پی این استعمال کر رہے ہیں‘ غیر قانونی وی پی این کی بندش کیلئے پی ٹی اے کو مراسلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان میں غیر قانونی وی پی این کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کر دیا ۔ 

جاری کردہ مراسلے کے مطابق پاکستان میں دہشتگرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں ، دہشتگرد وی پی این کے ذریعے اپنی شناخت چھپا رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ وی پی این پونو گرافی اور توہین مذہب کے مواد کیلئے بھی استعمال ہو رہا ہے ۔ 

وزارت داخلہ نے غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے حوالے سے پی ٹی اے کو درخواست کر دی، کہا کہ غیر قانونی وی پی اینز کی بندش سے رجسٹرڈ وی پی این صارفین متاثر نہ ہوں ۔ 

قانونی وی پی اینز 30 نومبر تک پی ٹی اے میں اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیں ۔