عابد چوہدری :شہری نعیم ساجد نامی شخص کے اغوا کار گرفتار ہوگئے ، پولیس نے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی
شہری نعیم ساجد نامی شخص کے دھرم پورہ انڈر پاس کے قریب اغواء برائے تاوان کے واقعہ پر ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ
شہری نعیم ساجد نامی شخص کا دھرم پورہ انڈر پاس کے قریب اغوا برائے تاوان کا واقعہ ہوا تھا ،ریس کورس پولیس نے 24 گھنٹوں سے بھی قلیل مدت میں ملزمان کو دھر لیا اور تاوان کی رقم برآمد کرلی ۔اسی پریس کانفرنس میں ایس پی سول لائنز نے کیس پر بات کرتے ہوئے کہا مغوی نعیم کام سے واپسی پر گھر جا رہا تھا،دھرم پورہ انڈر پاس کے قریب 4 کس نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا۔ ایس پی سول لائنز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مغوی کی گاڑی کا پیچھا اور مکمل ریکی سگے بھائی وقاص اور کزن نعمان نے کی تھی