سٹی42: سینیئر صحافی و تجزیہ نگار سلیم بخاری نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سےمتعلق اہم گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق کوئی چیز نئی نہیں ہے جس پر کوئی نیا فیصلہ ہوا ہو۔
سینیئر صحافی و تجزیہ نگار سلیم بخاری نے اہم خبر دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر 2023 میں ہوسٹ معاہدے پر دستخط ہوئے تھے ، بھارتی کرکٹ بورڈ اُس وقت خاموش رہا، پاکستان کرکٹ بورڈ ستمبر میں سکیورٹی پلان پر تمام آئی سی سی کے بورڈز کو بریفنگ دے چکا ہے جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، اکتوبر کے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کی تفصیلات موجود ہیں، کوئی چیز نئی نہیں ہے، جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ اپنا فیصلہ بدل رہا ہے، سینیئر صحافی و تجزیہ نگار سلیم بخاری مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجئے!