پنجاب میں فروخت ہونے والی متعدد ادویات جعلی وغیر معیاری نکلیں

15 Nov, 2024 | 03:53 PM

زاہد چودھری: پنجاب میں فروخت ہونے والی متعدد جعلی ادویات پکڑی گئیں،ڈپریشن کے مریضوں کی دوا ایٹی وان بھی مارکیٹ سے جعلی نکلی۔
آنکھوں میں انفیکشن سے ہونیوالی سوزش کےعلاج کی کولوزن ٹیوب بھی جعلی قرار،خون کے کینسر میں مبتلا مریضوں کو لگنے والا انجکشن بھی مارکیٹ میں جعلی نکلا۔
خواتین کے امراض مخصوصہ کیلئےایس کین، ڈیپاسٹن، ایفاسٹین گولیوں کا بیچ مضرصحت قرار دیدیا گیا۔جسم میں ہونیوالی مختلف انفکیشنز کے لیے استعمال ہونیوالا انجکشن بھی غیر معیاری قرار دیا گیا۔
  محکمہ پرائمری ہیلتھ کے شعبہ جان بچانیوالی 12 ادویات کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیب میں فیل ہو گئے۔
 

مزیدخبریں