ویب ڈیسک:بھارت کے مشہور ومعروف گلوکار، پنجاب میں اپنے گانوں سے سُرُ بکھرنے والے، پنجابی سرُوں کے بادشاہ دلجیت دوسانجھ نےحیدرآباد پہنچ کر نئی انسٹاگرام رِیل نے اپنے فینز کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق دلجیت دوسانجھ کے پیرس، لندن، ڈبلن اور ایمسٹرڈیم میں کامیاب کانسرٹس کے بعد ان کے مداحوں کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا،بھارت میں ان کے کانسرٹس کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش ہوتے ہی سولڈ آؤٹ ہوگئے، دلجیت دوسانجھ کا انڈین ٹوور بھی جاری ہے، انہوں نے دہلی سے اپنے انڈین ٹوور کا آغاز کیا تھا، وہ 15 نومبر کو حیدرآباد، 17 نومبر کو احمد آباد اور 22 نومبر کو لکھنؤ میں شوز کریں گے جبکہ آخری شو 29 دسمبر کو گوہاٹی میں اختتام پذیر ہوگا۔
گلوکار ایک دل موہ لینے والی ویڈیو شیئر کی، ویڈیو کے کیپشن میں ’حیدرآباد ، دل لومیناٹی ٹوور سال 2024‘کےویڈیو میں ہم دلجیت کو حیدرآباد کے مصروف علاقے چار مینار میں ایک آٹو رکشہ میں آتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں، وہ از راہِ مذاق آٹو رکشہ ڈرائیور سے پوچھتے ہیں کہ ’کہاں ہیں ہم سر؟‘
ویڈیو میں ہم دلجیت کو مسلمان آٹو رکشہ ڈرائیور کو گلے لگاتے اور کنسرٹ سے پہلے حیدرآباد کے مختلف مقدس مقامات کا دورہ کرتے بھی دیکھا گیاہے،گلوکار کی ویڈیو کی خاص بات اس کا بیک گراؤنڈ میوزک ہے وہ لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کی قوالی تھی اور بول بابا بلھے شاہ کے تھے،جیسے ہی دلجیت دوسانجھ نے ویڈیو شیئر کی، ان کے انسٹاگرام فیڈ پر دل والے ایموجیز اور مداح محبت کا اظہار کرنے لگے۔