عیسیٰ ترین: کوئٹہ سے پشاور کیلئے ریلوے آپریشن بحال، ریلوے اسٹیشن پر سخت حفاظتی اقدامات، بولان ایکسپریس 18 نومبر کو کراچی کیلئے روانہ کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کیلئے ریلوے آپریشن بحال کر دیے گئے، گزشتہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی وجہ سے ریلوے سروسز معطل کی گئی تھیں، جعفر ایکسپریس250 سے زائد مسافر لے کر کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوئی، تمام مسافروں کو چیک کر کے سوار ہونے کی اجازت دی گئی، جعفر ایکسپریس چار روز بعد کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی ،، جعفر ایکسپریس سات بوگیوں پر مشتمل ہیں۔
ترجمان ریلوے اسٹیشن کا کہنا تھا کہ اسٹیشن پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئےہیں،مسافروں کو چیکنگ کے بعد ٹرین میں جانے کی اجازت دی گئی،ڈی ٹی او سعید احمد بھائیوں اور ایس پی ریلوے وزیر خان ابڑونے جعفر ایکسپریس کو روانہ کیا،بولان میل کو کراچی کے لیے 18 نومبر کو روانہ کیا جائے گا۔