ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال کا آخری سپر مون آج دیکھا جا سکے گا

رواں سال کا آخری سپر مون آج دیکھا جا سکے گا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رواں سال کا آخری سپرمون آج دیکھا جا سکے گا، سپر مون کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جا سکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سپر مون رات 2 بج کر 28 منٹ پر دیکھا جائے گا۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ سپرمون اس وقت ہوتا ہےجب چاند اپنے بیزوی مدار میں زمین کے قریب ترین ہوتا ہے، سپر مون کےدوران چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپر مون کے دوران زمین اور چاند کا مجموعی فاصلہ 3 لاکھ 60 ہزار 378 کلومیٹر رہ جاتاہے، مدار میں چاند اور زمین کا عمومی فاصلہ 3 لاکھ 84 ہزار 400 کلومیٹر ہوتا ہے۔