ویب ڈیسک : خضدار میں نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں مقامی قبائلی رہنما میر مہر اللہ محمد حسنی 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق میر مہر اللہ محمد حسنی کا قافلہ کراچی جارہا تھا، اسی دوران کرڑو کے مقام پر مسلح افراد نے میر مہر اللہ محمد حسنی کے قافلے پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹے تک جاری رہا، جس میں میر مہر اللہ محمد حسنی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔