ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیل و گیس کی یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ

تیل و گیس کی یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروسز کے اعدادوشمار کے مطابق 8 نومبرکو ختم ہفتہ میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66903 بیرل رہی جوکہ پیوستہ ہفتہ کی یومیہ  65582 بیرل پیدا وارسے 2 فیصد زائد ہے۔

اس دوران گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3003 ایم ایم سی ایف ڈی رہی جوکہ پیوستہ ہفتہ کی یومیہ 2737 ایم ایم سی ایف ڈی پیداوار سے 10فیصد زائد ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 1.451 ارب ڈالر ارسال کیے جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ارسال1.141ارب ڈالر سے27.1 فیصد زیادہ ہے۔