زاہد چودھری:محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 78 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہفتہ میں 502 جبکہ رواں سال اب تک 7260 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 64، لاہور سے 05 جبکہ اٹک سے 02 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔اسی طرح فیصل آباد بہاولپور، ساہیوال، میانوالی، سرگودھا، شیخوپورہ، اور اوکاڑہ سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔