ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دکانوں کے اوقاتِ کار کی خلاف ورزی، متعدد سیل، بھاری جرمانے

دکانوں کے اوقاتِ کار کی خلاف ورزی، متعدد سیل، بھاری جرمانے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: مارکیٹس کو 8 بجے بند کروانے اور آؤٹ ڈور ڈائنگ پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور رات گئے تک متحرک,56 دکانیں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل، 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائدکئے گئے۔

تفصیلات کےمطابق 10 ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور ڈائنگ پر جبکہ 3 اوپن باربی کیو پوائنٹس کو سیل کیا گیا، ضلعی انتظامیہ لاہور کی ہرتحصیل میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں،تحصیل شالیمار میں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ کی قیادت میں عملدرآمد کا جائزہ لیا، اے سی شالیمار نے 02 دکانوں کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر جبکہ 03 اوپن باربی کیو پوائنٹس کو سیل کیا،تحصیل سٹی میں آپریشن کے دوران 22 دکانوں کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، جبکہ 95فیصد دکانیں بند پائی گئیں۔

اے سی سٹی نے 3 ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ پر سیل کیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق بشیر کی قیادت میں تحصیل راوی میں پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، تحصیل راوی میں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر مین جی ٹی روڈ شاہدرہ پر 10 دکانوں کو سیل کروایا گیا،اے سی راوی نے دکانداروں کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا،تحصیل رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر زینب طاہر نے پابندیوں پر عملدرآمد کے آپریشن کی قیادت کی،تحصیل رائیونڈ میں 03 دکانوں کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کروایا، تحصیل کینٹ میں اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ ارشد کی قیادت میں پابندی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

تحصیل کینٹ میں 09 دکانیں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل، 01 ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ پر سیل، تحصیل صدر میں اسسٹنٹ کمشنر صدر عبدالباسط صدیقی کی قیادت میں آپریشن کیا گیا، تحصیل صدر میں اوقات کار کی خلاف ورزی پر 06 دکانیں سیل کیا گیا،تحصیل واہگہ میں 3 دکانوں کو اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا،اے سی واہگہ نے ایک ریسٹورنٹ کو آؤٹ ڈور ڈائنگ پر سیل کیا، تحصیل نشتر میں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر 03 ریسٹورنٹس آؤٹ ڈور ڈائنگ پر سیل کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کا کہناتھا کہ شہری کسی بھی قسم کی متعلقہ معلومات کے حصول یا شکایت کی صورت میں ڈی سی آفس کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر واٹس ایپ میسج یا ڈی سی آفس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میسج یا کمینٹ کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں،لاہور میں سموگ کے مضر ترین اثرات کے پیش نظر ابتدائی طور پر اتوار سترہ نومبر تک بیرونی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے.

اہم مذہبی اجتماعات جیسے آخری رسومات، نماز جنازہ، تدفین اور متعلقہ تقریبات مستثنی ہونگی،فارمیسی، میڈیکل اسٹورز، طبی سہولیات، میڈیکل لیبارٹریز، ویکسی نیشن سینٹرز ،پیٹرول پمپس، آئل ڈپو، تندور، بیکریاں، گروسری، کریانہ اسٹورز، دودھ کی دکانیں،ڈیری کی دکانیں، مٹھائی کی دکانیں، سبزی، فروٹ کی دکانیں، چکن، گوشت کی دکانیں،ای کامرس، پوسٹل، کورئیر سروسز اور یوٹیلیٹی سروسز جیسے بجلی، قدرتی گیس، انٹرنیٹ، سیلولر نیٹ ورکس، ٹیلی کام پابندی سے مستثنیٰ پابندی قرار دیا گیا۔

بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورز صرف اپنے گروسری، فارمیسی سیکشنز کو کھلا رکھ سکتے ہیں جبکہ باقی تمام سیکشنز بند رہیں گے،شادی ہالز میں ان ڈور تقریبات پرانے اوقات رات 10 بجے تک ایس او پیز کے ساتھ جاری رہے گی،آؤٹ ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد، جبکہ ان ڈور ڈائننگ کے اوقات محدود رہیں گے،جمعرات تا اتوار رات 11 بجے تک ان ڈور ڈائیننگ اور ٹیک اوے یا پارسل کی اجازت رات ایک بجے تک ہوگی،بیرونی کھیلوں کے پروگرامز، نمائشوں اور تہواروں سمیت تمام بیرونی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

تحصیل کی سطح پر ٹاسک فورس کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے،پابندیوں کی خلاف ورزی پر 188 پی پی سی کےتحت کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ لاہور کی عوام سے اسموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مکمل تعاون کی اپیل کی جاتی ہے،شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر اسموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں۔

فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے،تاجر برادری اسموگ اور فضائی آلودگی کے اثرات کم کرنے میں تعاون کرے۔