پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار، فوری رہا کرنے کا حکم

15 Nov, 2024 | 12:49 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی طاہر اقبال کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے طاہر اقبال کی نظر بندی کیخلاف درخواست منظور کر لی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ پولیس نے سابق رکن پنجاب اسمبلی کو گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت نے نظر بندیوں کے احکامات کالعدم دیئے ہیں لیکن عدالتی حکم کے باوجود طاہر اقبال کو وہاڑی سے میانوالی جیل منتقل کر دیا گیا۔ وکیل کے مطابق لاہور سے وہاڑی اور پھر میانوالی جیل منتقلی واضع طور پر توہین عدالت ہے۔ اس لیے طاہر اقبال کی بازیابی کے احکامات دیئے جائیں اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں