ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے پاکستان میں نہ آنے کے انکار پر امریکہ کا بیان

 چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے پاکستان میں نہ آنے کے انکار پر امریکہ کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کھیلوں کی سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کر سکتے ہیں۔

امریکی ترجمان نے 9 نومبر کو بلوچستان میں ہوئے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا، ویدانت پٹیل نے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا تھا ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔

بھارتی انکار کے باعث آئی سی سی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کر پا رہی، چیمپئنز ٹرافی 2024 میں بھارت کے تمام میچز لاہور میں منعقد ہونا تھے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈولڈ ہے۔ اس کے شیڈول کا اعلان آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں کرنا تھا لیکن یہ تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔