کیولری انڈر پاس کیلئے 37 کروڑ سے زائد فنڈز کے اجرا کی منظوری

15 Nov, 2024 | 12:46 PM

درنایاب:سگنل فری کوریڈور مین بلیوارڈ تا ڈیفنس موڑ کے دیرینہ فنڈز کا مسئلہ حل  ہو گیا۔ زیر التوا فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی گئی ۔

محکمہ ہاؤسنگ نے کیولری انڈر پاس کیلئے سینتیس کروڑ سے زائد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی ہے ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کی سربراہی میں ایل ڈی اے نے ڈی ایس سی میں کیس منظوری کیلئے رکھا تھا ۔ ڈی ایس سی نے فنڈز منظور کرکے مختص شدہ فنڈز کے اجرا کا فیصلہ دیا ہے ۔

منٹس آف میٹنگ جاری ہونے کے بعد محکمہ ہاؤسنگ ہے، فنڈز ریلیز کرنے کیلئے پی اینڈ ڈی کو مراسلہ لکھ دیا ہے ۔ کیولری گراونڈ انڈر پاس کے فنڈز کا معاملہ زیر التوا تھا اور کنٹریکٹرز کو ادائیگی نہیں کی جارہی تھی ۔

مزیدخبریں