ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی بیماری کےحوالے سے اہم خبر آگئی

مریم نواز کی بیماری کےحوالے سے اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن میں نیوز کانفرنس میں کہا تھا،ان کا علاج پاکستان میں ہی ہوتا ہے لیکن پیراتھائرائیڈ ایسی بیماری ہے جس کا علاج پوری دنیا میں صرف دو ممالک سوئزرلینڈ اور امریکہ میں ہی ہوتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بیماری کے حوالے سے ماہرین طب سے رابطہ کرلیا، بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہر اینڈوکرینولوجسٹ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے ہر بڑے شہر میں آسانی سے پیراتھائرائیڈکی تشخیص اور علاج بھی ممکن ہے، علاج کے لیے ادویات اور انجیکشن بھی پاکستان میں دستیاب ہیں اور اگر سرجری کرنی ہو تو وہ بھی پاکستان میں ممکن ہے۔ پیراتھائرائیڈ کی ہر سٹیج کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔

بی بی سی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق بیماری کی سب سے بڑی سٹیج پیراتھائرائیڈ کینسر ہے، جس میں بہت زیادہ مقدار میں کیلشیم بننا شروع و جاتا ہے لیکن اس کا بھی علاج پاکستان میں موجود ہے۔ پیراتھائرائیڈ میں مریض کی سرجری، کیموتھراپی، ریڈیو تھراپی، تمام علاج پاکستان کے بڑے شہروں میں موجود ہیں، بی بی سی نے اسلام آباد میں پیراتھائرائیڈ کے علاج کے ماہر ڈاکٹر سے بھی رابطہ کیا۔

ماہر ڈاکٹر کے مطابق پیراتھائرائیڈ کی تشخیص سے لے کر علاج تک کی ہر سہولت پاکستان میں موجود ہے،باہر کے ملکوں میں بھی پیراتھائرائیڈ مرض کے حوالے سے سہولیات پاکستان جیسی ہی ہیں بس فرق اتنا ہے کہ فالو اپ اور ٹیسٹ کے لیے سہولیات بہتر ہیں۔