روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

15 Nov, 2024 | 12:24 PM

اشرف خان : معاشی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات  کا اثر روپے پر بھی ہونے لگا، انٹربینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے ، اوپن مارکیٹ میں 6 پیسے سستا ہو گیا ۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں14پیسے کی کمی  کے بعد امریکی ڈالر  277روپے60   پیسےپرآگیا  جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے کمی سے   278 روپے 74 پیسےپر  آگیا ہے۔

اس کے علاوہ یورو   2.43 روپے سستاہوکر 293.01 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 1.99 روپے   سستا ہوکر  352.45 روپے پر آگیا  ،یو اے ای درہم 75.96 روپے پر اور سعودی ریال 74.16 روپے پر برقرار رہا ۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا, بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 554 پوائنٹس کے اضافے سے 94 ہزار 746 پر آ گیا ہے،اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 94 ہزار 786 رہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 94 ہزار 191پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔100 انڈیکس کی بلند سطح 94 ہزار 289 اور کم سطح 93 ہزار 672 رہی ،32.68  ارب روپے مالیت کے 1 ارب 8 کروڑ  شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

مزیدخبریں