ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کا معاملہ،درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کا معاملہ،درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : بہتر سال سے زائد کے ریٹائرڈ بیوروکریٹ کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں تعیناتی کےخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی ۔

جسٹس شجاعت علی خان کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس ری شیڈول کردیا گیا ،جسٹس شجاعت علی خان نے شہری ضیاء الدین شیخ کی درخواست پرسماعت کرنا تھی ،راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے کامران لاشاری کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواستگزارنے کامران لاشاری کی تعیناتی کیخلاف 7 اپریل 2022 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،درخواست میں عدالت سے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer