ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدنان صدیقی کی برطانوی شاہ چارلس سے ملاقات،تصاویر وائرل

عدنان صدیقی کی برطانوی شاہ چارلس سے ملاقات،تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے برطانیہ کے شاہ چارلس سے ملاقات کا خوشگوار تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

عدنان صدیقی ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر برطانوی بادشاہ کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصاویر پوسٹ کر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

عدنان صدیقی نے یہ تو نہیں بتایا کہ ان کی شاہ چارلس سے ملاقات کس تقریب میں ہوئی البتہ ان تصاویر کو پوسٹ کرنے کے ساتھ کیپشن میں اس ملاقات کا تجربہ ضرور بیان کیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شاہ چارلس نے گلیڈی ایٹر II کے پریمیئر سے ایک رات سے پہلے بکنگھم پیلس کے استقبالیہ میں برطانیہ کی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کا جشن منعقد کیا تھا۔چارلس نے بدھ کے روز لندن کے بکنگھم پیلس میں ڈائریکٹرز، اداکاروں، ٹی وی پریزینٹرز، اسٹنٹ پرفارمرز اور کاسٹیوم ڈیزائنرز کا خیرمقدم کیا اور ممکنہ طور پر عدنان صدیقی کو بھی تقریب میں اسی حوالےسے مدعو کیا گیا ہو۔

ملاقات کے بارے میں عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہماری گفتگو مختصر لیکن پر اثر تھی، پلک جھپکتے ہی مختلف دنیاؤں کی ملاقات، ایک دیرپا چنگاری چھوڑ کر شاہ چارلس میں لوگوں کو آرام دہ اور پرسکون کرنے کی ایک منفرد صلاحیت تھی'۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا کہ آپ کسی ایسے شخص سے ملتے ہوں جس کی موجودگی اس لمحے کے گزر جانے کے بعد طویل وقت تک آپ کے خیالوں میں رہتی ہے۔

یاد رہے کہ عدنان صدیقی کا شمار پاکستان کے ورسٹائل اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے جو نہ صرف سنجیدہ بلکہ مزاحیہ کردار بھی بخوبی نبھانا جانتے ہیں اور رومانوی کرداروں میں بھی اپنی اداکاری سے ڈراموں کو چار چاند لگاتے آئے ہیں۔1994 میں پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے 'عروسہ' سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے 54 سالہ عدنان صدیقی نہ صرف پاکستانی بلکہ ہالی وڈ اور بالی وڈ کی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ان کے مشہور ترین ڈراموں میں 'زیب النساء' ، 'عشق جنون دیوانگی' ، ' میرے پاس تم ہو' اور 'یہ دل میرا' شامل ہیں۔کچھ عرصہ قبل ہی میں عدنان صدیقی نے ڈراما 'جینٹلمین میں نبھائے گئے کردار 'رحمتی' کے ذریعے ناظرین سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹے ہیں۔