ایشوریا نے جیکی چین کیساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

15 Nov, 2024 | 11:30 AM

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنے کریئر کے عروج پر بین الاقوامی سنیما میں قدم رکھا تو انہیں کئی فلموں کی آفرز ہوئی جن میں سے انہوں نے کافی کو ٹھکرایا، ہالی ووڈ کے ایکشن اور کامیڈین ہیرو جیکی چین کے ساتھ کام سے بھی انہوں نے انکار کیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ فلمرش آور 3‘ یہ ایکشن کامیڈی 2007  میں اچھا معاوضہ کمانے والی فلم ثابت ہوئی، فلم کی تیاری کے دوران ہدایت کار بریٹ ریٹنر اس میں ایشوریا کو شامل کرنا چاہتے تھے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے میزبان سے کہا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے بتائیں کہ بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت اداکارہ کون ہے تاکہ میں اسے کرس ٹکر کی محبت کی محبوبہ کے طور پر کاسٹ کر سکوں!

اس پر جب ایشوریا کا نام لیا گیا تو بریٹ رینٹنر نے کہا کہ ’ہاں وہی وہ لڑکی ہے جسے میں چاہتا ہوں، اگلی بار جب وہ لاس اینجلس میں ہوں تو میں چاہتا ہوں کہ آپ میرا تعارف کرائیں۔‘

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق بریٹ ریٹنر نے فلمرش آور 3‘ کا اسکرپٹ ایشوریہ رائے کو بھیجا تھا لیکن اداکارہ نے اپنی دستیاب ڈیٹس کے مسائل کی وجہ سے اس کردار کو مسترد کردیا تھا۔

کچھ رپورٹس میں یہ بھی اشارہ کیا گیا تھا کہ ایشوریا رائے اس کردار سے خوش نہیں تھی جو انہیں پیش کیا گیا تھا کیوں اسکرپٹ کے مطابق اس میں انتہائی قربت کے مناظر شامل تھے۔

رش آور3، رش آور (1998) اور رش آور 2 (2001) کے واقعات کے بعد ایکشن کامیڈی رش آور فرنچائز کی تیسری قسط تھی جسے 10 اگست 2007 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا،منفی ریویوز کے باوجود 14 کروڑ ڈالر کے بجٹ سے تیار ہونے والی اس فلم نے دنیا بھر سے تقریباً 26 کروڑ ڈالر کمائے اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔

مزیدخبریں