رانا زمان: مریدکے ننگل ساہداں میں بچوں کے جھگڑے پر مسلح کی فائرنگ، گولیاں لگنے سے ماں بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کےمطابق مریدکے بچوں کی لڑائی میں فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والی خاتون عظمیٰ اسکا بیٹا سعید ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل ہیں،ملزمان نے پولیس پر بھی حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نوجوان سعید کو قتل کرنا چاہتے تھے کہ گولیوں کے آگے ماں آگئی،زخمی ماں کو بچاتے بیٹا بھی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔