پنجاب بھر کے سکولوں میں اساتذہ کی سوا لاکھ آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف 

15 Nov, 2024 | 10:59 AM

جنید ریاض:پنجاب بھر کے پبلک سکولوں میں اساتذہ کی ایک لاکھ چوبیس ہزار سات سو بارہ آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے،پرائمری سکولوں میں 82 ہزار اور سکول سربراہان کی 4300 سو آسامیاں خالی پڑی ہیں۔
 سبجیکٹ اسپشلسٹ کی ساڑھے سات ہزار اسامیاں خالی ہیں ۔ہائر سکینڈری سکولوں میں سبجیکٹ اسپشلسٹ نہ ہونے کے باعث انٹرمیڈیٹ میں اینرولمنٹ نہ ہونے کےبرابر ہے۔ایلمنٹری سکول ٹیچرز کی 24 ہزار اسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ پرائمری سکولوں میں 82 ہزار پی ایس ٹی اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں۔

قاری اور عربی پڑھانے والے اساتذہ کی 630 اسامیاں خالی ہیں۔لاہور کے سکولوں میں بھی تین ہزار سے زائد اساتذہ کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جس پر فوری نئے اساتذہ بھرتی کی ضرورت ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں سے سرکاری سکولوں میں ایک بھی ٹیچر بھرتی نہیں کیا گیا۔

پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کی بجائے حکومت سکولز کو آؤٹ سورس کررہی ہے، پہلے بھی سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کا تجربہ کامیاب نہیں ہوسکا۔محکمہ تعلیم کےمطابق اساتذہ کی کمی پورا کرنے کیلئے سکول ٹیچرز انٹرن رکھے جائیں گے۔محکمہ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کی مستقل بھرتیاں پنجاب حکومت سے منظوری ملنے کے بعد کی جائےگی۔

مزیدخبریں