"دی گریٹ انڈین کپل شو"کو شوکازنوٹس جاری

15 Nov, 2024 | 10:49 AM

ویب ڈیسک: معروف بھارتی کامیڈی پروگرام" دی گریٹ انڈین کپل شو" کی ایک حالیہ قسط میں بنگالی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی نظم "اکلا چلو" کو مذاق کانشانہ بنانے پر بنگالی کمیونٹی کی جانب سے کوشوکازنوٹس جاری کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  شومیں کپل شرما اور ان کی ٹیم کی جانب سے مزاحیہ اداکار کرشنا ابھیشیک نے اس نظم کو بدل کر"پچلا چلو" بنایا جس پربنگالی کمیونٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے قانونی نوٹس جاری کیاہے۔

 ممتاز بنگالی شاعر سجاتو بندیوپادھیائے اورموسیقار اندرادیپ داس گپتا سمیت متعدد فنکاروں نے اس شو کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مذاق اور تمسخر کے درمیان ایک نازک حد ہوتی ہے جسے عبور کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ 

  بونگو بھاشی مہاسبھا فاؤنڈیشن نے شو کے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں شو کے کلچر اور مذہبی سرحدوں کو عبور کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

 سلمان خان، جو کبھی اس شو کے پرانے سیزنز کے شریک پروڈیوسر رہ چکے ہیں، نے اس تنازعہ سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے،ان کے نمائندے کے مطابق سلمان خان یا ان کی کمپنی کا اس وقت نیٹ فلکس پرچلنے والے" دی گریٹ انڈین کپل شو" سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزیدخبریں