نو منتخب اقلیتی رکن اسمبلی اشوک کمار حلف کیوں نہ اٹھاسکے؟ ویڈیو وائرل

15 Nov, 2024 | 10:40 AM

ویب ڈیسک: بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اقلیتی رکن اسمبلی اشوک کمار کے حلف اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، وہ کوشش کے باوجود دو مرتبہ اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے ساتھ درست حلف نہ اٹھا سکے، بعد میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اشوک کمار کو اپنے پاس بلا کر حلف لیا۔

بلوچستان اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے اشوک کمار نے صوبائی اسمبلی کے اقلیتی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے ان سے حلف لیا۔

اشوک کما ر کبھی اسپیکر سے پہلے ہی جملے ادا کرتے تو کبھی اسپیکر کی آواز ان تک نہیں پہنچتی، جس کی وجہ سے وہ بولتے بولتے رک جاتے، اشوک کمار کے قریب بیٹھے رکن اسمبلی علی مدد جتک انہیں حلف پڑھنے کا طریقہ بھی بتاتے رہے۔

جب اشوک کمار اپنی نشست پر کھڑے ہوکر حلف نہ لے سکے تو اسپیکر نے انہیں اپنے پاس بلاکر حلف لیا،اشوک کما ر اقلیتی رکن اسمبلی سینٹ پیٹرک مسیح کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں