مرغی مزید سستی ہو گئی

15 Nov, 2024 | 10:19 AM

ویب ڈیسک:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں  8روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو سستا ہونے کے بعد 511 روپے کلو ہو گیا جبکہ  گزشتہ روز گوشت کی قیمت 519 روپے کلو تھی۔

زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 339 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 353 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت رکنے کا نام نہیں لے رہی، قیمت میں مزید 2 روپے اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 339 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مزیدخبریں