ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندیوں کو چھونے لگی، 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
کاروبار کے دوران آج سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 94 ہزار 988 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
کاروباری لین دین کے دوران ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 95 ہزار 275 پوائنٹس کی سطح تک بھی گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 94ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 80 ارب 79 کروڑ 53 لاکھ 31 ہزار 392 روپے مالیت کے 25 کروڑ 56 لاکھ 14 ہزار 990 شیئرز کا لین دین ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس دوران 100 انڈیکس کئی بار نئے ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔