ویب ڈیسک: پاکستانی مداح نے گلوکارمیکا سنگھ کو سونے اورہیروں کے تحائف میں تول دیاجن کی مالیت کروڑوں میں بتائی جارہی ہے ،اس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
حال ہی میں میکا سنگھ کا امریکی ریاست مسیسیپی کے شہر بیلوکسی میں ایک بڑا کنسرٹ منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے شرکت کی ۔
کنسرٹ میں شریک ایک پاکستانی مداح نے میکا سنگھ کو کروڑوں روپے مالیت کے تحائف دیئے جس میں رولیکس گھڑی،وائٹ گولڈ کی موٹی چین اور ہیرے کی انگوٹھیاں شامل تھیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار میکاسنگھ اسٹیج پر گانا گنگنا رہے ہیں جبکہ ان کا مداح اسٹیج پر آکر انہیں زیورات پہنا رہا ہے اور میکا کے گلے لگ کر ان سے اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہے۔
ان تحائف کی مجموعی قیمت 3 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ گلوکار کے اس دیوانے مداح کا تعلق پاکستان سے ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر صارفین کے ملے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں،بعض صارفین کے مطابق دونوں ممالک کے لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت ہے جو سیاست کی نظر ہو گئی ہے۔