ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

‘‘بھیبا لکھ لا توں وی چٹھی‘‘ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا مریم نواز کے بیان پر دلچسپ ردعمل

‘‘بھیبا لکھ لا توں وی چٹھی‘‘ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا مریم نواز کے بیان پر دلچسپ ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سموگ کے مسلے پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھنے کے عندیے پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے دلچسپ ردعمل دیا ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلٰی بھگونت مان نے ایک تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی آلودگی کے حوالے سے بھارتی پنجاب پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم شریف  جو نوازشریف کی بیٹی ہیں وہ کہہ رہی ہیں کہ میں بھگونت مان کو چھٹی لکھوں گی کہ آپ کی اسموگ لاہور تک پہنچ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بھگونت مان کو اس حوالے سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے یہ بیان دیا ہے کہ وہ بھارت کو یہ بتانے کے لیے خط لکھیں گی کہ ان کا دھواں لاہور آتا ہے،  دوسری جانب دہلی والں کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دھواں دہلی پہنچتا ہے۔ بھگونت مان نے اس بات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، "کیا ہمارا دھواں چکر لگا کر دونوں طرف آتا رہتا ہے؟اس بات پر ردعمل دیتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ ‘‘بھیبا لکھ لا توں وی چٹھی‘‘.

  بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰنے کہا کہ یہ معاملہ بہت پیچیدہ ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اس کی وجہ سے تناؤ پیدا ہو رہا ہے۔پچھلے دنوں لاہور میں ایک تقریب کے دوران مریم نواز نے اسموگ کے مسئلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی نوعیت کا ہے، انہوں نے اسموگ کے مسئلے پر پاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ کسی ایک ملک کا نہیں، بلکہ پورے خطے کے لیے ایک چیلنج ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ریاستوں کو الزام تراشی کے بجائے فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر بات کرنا چاہیے ۔اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت سے سفارت کاری کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارت کی ریاستی پنجاب اور ہریانہ میں چاول کی فصل کی کٹائی کے بعد کسان فصلوں کی باقیات کو آگ لگا دیتے ہیں، جس سے اٹھنے والا دھواں دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں آلودگی پھیلانے کا سبب بنتا ہے۔