ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 732 ریکارڈ

لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 732 ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں سموگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، فضائی آلودگی کی شرح میں کمی نہ آ سکی، سانس لینا بھی محال ہوگیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 732 کے ساتھ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں نمبر سرفہرست ہے۔  

سی ای آر پی آفس پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1587، مراتب علی روڈ پر 1404، امریکی قونصلیٹ 812، جوہر ٹاؤن 732، اور غازی روڈ پر آلودگی کی شرح 645 ریکارڈ کی گئی۔ دھند اور سموگ کے باعث شہر میں حد نگاہ میں کمی واقع ہو گئی۔گلبرگ میں اے کیو آئی 2816، بیدیاں روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 2726 ریکارڈ کیا گیا۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے 710 اے کیو آئی کے ساتھ ملتان کا دوسرا نمبر ہے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں بھی فضا زہر آلود ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ادھر سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی. بارش کے باعث فضائی آلودگی میں کمی ہوسکتی ہے، سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن انسٹال کر دیا گیا، گرین لاک ڈاؤن لگانے سے سموگ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں آج بارش کا امکان ہے، بھکر ، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے جس سے سموگ میں کمی متوقع ہے۔