ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازیں متاثر

لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازیں متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں شدید سموگ اور دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر تک محدود ہو گئی، جس کے نتیجے میں متعدد پروازوں میں تاخیر جبکہ دیگر پروازوں کا رخ اسلام آباد  ایئرپورٹ پر موڑ دیا گیا۔ 

جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی، جس کے بعد اس کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ اسی طرح کراچی سے آنے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 بھی اسلام آباد روانہ کر دی گئی۔

لاہور سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 623 تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی جبکہ لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائے 285 پانچ گھنٹے بعد اڑان بھرے گی۔ اسی طرح ریاض جانے والی فلائی نازکی کی پرواز ایکس وائے 317 سات گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

دبئی سے لاہور آنے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 بھی دس گھنٹے پچاس منٹ کی تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 284 چھ گھنٹے تاخیر کے ساتھ لاہور پہنچی۔