ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20میچ میں آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابراعظم نے 2ریکارڈ توڑ ڈالے

ٹی 20میچ میں آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابراعظم نے 2ریکارڈ توڑ ڈالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔

 تفصیلات کے مطابق  برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

بابر اعظم نے پہلے حارث رؤف کی گیند پر میتھیو شارٹ کا کیچ لے کر فخرزمان کے 50 کیچز کا ریکارڈ برابر کیا، میتھیو شارٹ نے اس وقت 7 رنز اسکور کر رکھے تھے، بابر اعظم نے نسیم شاہ کی گیند پرجیک فریزرمیک گرک کا دوسرا کیچ پکڑ کر فخرزمان کا ٹی20 میچز میں 50 کیچز پکڑنے کا ریکارڈ توڑ دیا، جیک فریزرمیک گرک اس وقت 9 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے۔

واضح رہے کہ برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے 7اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔

 جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔