ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابراعظم کے استعفے کے بعد ٹیم کی کمان کون سنبھالے گا؟ بڑے نام سامنے آ گئے

بابراعظم کے استعفے کے بعد ٹیم کی کمان کون سنبھالے گا؟ بڑے نام سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی : بابراعظم کے استعفے کے بعد قومی ٹیم  کی قیادت کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا گیا۔ 

 بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد ٹیم کی قیادت کے حوالے سے بورڈ کے بڑوں نے سر جوڑ لئے ، بابر اعظم کی پی سی بی چیئر مین سے 3 گھنٹے چلنے والی ملاقات  اور استعفے کے بعد شان مسعود کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا، شان مسعود کو فی الوقت دورہ آسٹریلیا کے لیے قیادت سونپی گئی ہے، شان مسعود آئندہ ماہ دورہ آسٹریلیا کے 3ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے،سابق کرکٹرز اور بورڈ آفیشلز سے مشاورت کے بعد شان مسعود کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے،شاہین آفریدی کو ٹی 20ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بری پرفارمنس کے بعد ٹیم مینجمنٹ میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھار دیکھی گئی ہے ،وہاب ریاض کو نیا  چیف سلیکٹر بنا دیا گیا،سہیل تنویر کے نام جونئیر چیف سلیکٹر  کا قرعہ نکلا ہے جبکہ محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ  ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کیا گیا ہے ۔