زاہد اقبال رانا : گوجرانوالہ کے جمیل شہیدچوک میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے مطابق واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ فائرنگ کے دوران رانا افتخار عرف کھاری بھی مارا گیا۔ گاڑی میں 5 افراد موجود تھے، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پانچوں افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چندروزقبل اسی روڈپہ دو نوجوان قتل ہوئے تھے۔
فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی جلد فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔