کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

15 Nov, 2023 | 05:15 PM

سٹی42: سنچریز کی ہاف سنچری،ویرات کوہلی ورلڈریکارڈبناگئے۔ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

 استعمال شدہ پچ ،دیکھی بھالی پچ پر بھارتی بیٹرز کا راج ۔نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈکپ سیمی فائنل مین ہائی اسکور کا نیاریکارڈ بننے جارہا ہے۔ایسے میں سپر اسٹار ویرات کوہلی کیوں پیچھے رہتے،انہوں نے بھی شاندار اننگ کھیلی اور ایک تاریخی کارنامہ سرانجام ددیا ہے۔

 دائیں ہاتھ کے بیٹر ویرات کوہلی نے 291 ایک روزہ میچ کی 278 ویں اننگ میں کیریئر کی 50 ویں سنچری بنالی ہے۔اس طرح وہ ب ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز کرنے بلکہ سنچریز کی ہاف سنچری کرنے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ کوہلی نے اس سے قبل 49 ویں سنچری بناکر سچن ٹنڈولکر کی 49 سنچریز کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

مزیدخبریں