ویب ڈیسک: موبائل فون کا زیادہ استعمال مردوں کیلئے خطرناک ہوگیا ۔
سوئٹزرلینڈ کی طویل اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے مرد حضرات کی تولیدی صحت متاثر ہوسکتی ہے.نتائج سے معلوم ہوا کہ جو نوجوان ہفتے میں 20بار موبائل فون کا استعمال کرتے تھے، ان کے اسپرم کاؤنٹ میں نمایاں کمی ہوئی جب کہ اس سے زیادہ بار فون کا استعمال کرنے والے نوجوانوں میں صورتحال مزید سنگین تھی۔
اسی طرح ماہرین نے موبائل فون کو پینٹ میں رکھنے اور کوٹ کے اوپر والے حصے میں رکھنے والے نوجوانوں میں بھی اسپرمز کی مانیٹرنگ کی۔تحقیق میں شامل 85فیصد رضاکاروں کے مطابق وہ ہمیشہ اپنے فون کو پینٹ میں رکھتے تھے لیکن ریسرچ میں اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ اسمارٹ فونز کو پینٹ میں رکھنے سے مرد حضرات کے اسپرم کاؤنٹ کم ہوتے ہیں۔
تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ پرانی ٹیکنالوجی کے موبائل فونز کے استعمال سے اسپرم کاؤنٹ زیادہ تیزی سے کم ہوتے ہیں۔اسپرم کاؤنٹ کم ہونے کی وجہ سے مرد حضرات کے باپ بننے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔