سٹی42: سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا موسم سرما میں کچے میں آپریشن کرنے کا فیصلہ۔
دونوں وزیر اعلیٰ میں اتفاق ہوا کہ دریا میں پانی کم ہونے پر ڈاکووں کیخلاف مشترکا آپریشن کیا جائے گا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے آئی جیز کی تیاریاں مکمل ہوتے ہی آپریشن شروع ہوگا،وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کچے میں مشترکا آپریشن کیلئے ضروری اسلحے کا بندوبست کرلیا گیا ہے، سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلی کی ملاقات میں کچے میں آپریشن پر تفصیلی بات چیت ہوئی ، ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ اور پنجاب میں گنے کی قیمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے گنے کی قیمت 400 روپے فی من مقرر کی ہے، وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ ہم نے غور و فکر کے بعد گنے کی قیمت 425 روپے مقرر کی ہے۔
مقبول باقر کا کہنا تھا کہ سندھ میں گنے کی کاشت پر پنجاب کے مقابلے میں زیادہ خرچہ آتا ہے، دونوں وزرائے اعلی کے درمیان کراچی کے مختلف منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی، وزیراعلی پنجاب نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم جلد کراچی کا دورہ کرے گی، ایل ڈی اے کی ٹیم کے ڈی اے کے ایم سی کے متعلقہ افسران سے ملے گی۔