آنکھوں کا کارنیا ٹرانسپلانٹ، مزید 7 مریضوں کی بینائی واپس آگئی

15 Nov, 2023 | 03:21 PM

سٹی42: پروفیسر محمد معین، میو ہسپتال لاہور  کی سربراہی میں ماہرین امراض چشم نے7 مریضوں کی آنکھوں میں کارنیا ٹرانسپلانٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہی خاندان کے تمام لوگ اپنی بینائی کھو چکے ،کارنیا ٹرانسپلانٹ کے مریض نے پیغام دیا کہ موروثی بیماریوں اور معذوری سے بچنے کیلئے خاندان سے باہر شادیاں کریں۔

انھوں نے کہا کہ زندگی گزارنے کا حوصلہ نہ چھوڑیں، اس لئے انہوں نے پر امید زندگی گزارنے کیلئے کارنیا ٹرانسپلانٹ کروانے کا فیصلہ کیا جس میں 21 سالہ نوجوان شامل ہےجو کہ اپنی دوکان کا کام کرتا ہے۔ہدایت کے طور پر بتایا گیا کہ کارنیا ٹرانسپلانٹ کے بعد کہا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمیٹ کا استعمال ضرور کریں۔

بینائی نہ ہونے کی وجہ سے کام کرنے میں مشکلات کے ساتھ انہیں اپنے ذاتی کاموں میں بھی دقت ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں تعلیم حاصل کرنے کیلے مواقع بھی کم ہو جاتے ہیں۔ ابھی ٹرانسپلانٹ سے انہیں امید ہے کہ ان کی نظر بحال ہو جائے۔ آج شعبہ امراض چشم، میو ہسپتال لاہور، میں 2 خواتین، 4 مردوں اور ایک بچے کا کامیاب کارنیا ٹرانسپلانٹ  کیا گیا۔ کارنیا ٹرانسپلانٹ پروفیسر محمد معیںن کی زیر نگرانی ماہرین کی ٹیم، پروفیسر رضا علی شاہ اور ڈاکٹر ناصر چوہدری نے کیا۔ کارنیا ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانی عطیہ کے طور پر بھیجتے ہیں تاکہ اپنے ہم وطنوں کو روشنی اور آسانی دے سکیں۔

مزیدخبریں