ہم خطے میں امن کاخواہاں ہیں جبکہ  بھارت خطے میں تنا زعات کو ہوا دیتاہے: نگران وزیر اعظم

15 Nov, 2023 | 02:41 PM

Ansa Awais

( سٹی42) نگران وزیر اعظم  انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم خطے میں امن کاخواہاں ہیں جبکہ  بھارت خطے میں تنا زعات کو ہوا دیتاہے۔

 نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے بھارت میں اقلیتوں کے استحصال کے متعلق ڈوزیئر لانچ کر دیا، ہندوستان میں اقلیتوں کے استحصال سے متعلق تفصیلی ڈوزیئر لانچ کیا گیا ہے، ڈوزیئر میں مسلمان، عیسائی اور باقی مذاہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی کے واقعات شامل ہیں۔

 اقلیتوں پر مظالم

 اسلام آباد میں نگران وزیر اعظم نے ڈوزیئر لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کے اقلیتوں پر مسلسل مظالم جاری ہیں ، بھارت میں تاریخی مساجد حملوں کی زدمیں ہیں ،بھارت میں 1600سے زائد مساجدکو میڈیا مبہم کا نشانہ بنایا گیا، منی پور میں سیکڑوں گرجا گھروں کو جلایا گیا، بھارت میں مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی کی جارہی ہے۔

 پالیسی میکنگ

 وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پالیسی میکنگ سے متعلق متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، بھارت خطے میں تنا زعات کو ہوا دیتاہے، پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہیں، جدید دور میں پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔

 ماحولیاتی آلودگی

  نگران وزیر اعظم کا ماحولیاتی تبدیلوں سے متعلق کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار عناصر کردار اداکریں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مضبوط تعاون کی ضرورت ہے، چین نے معاشی ترقی میں دنیا میں مثال قائم کی، ریاستوں میں مقابلہ اسٹریٹجک نہیں معاشی طور پر ہوتا ہے۔

مزیدخبریں