دورنایاب: سموگ کی صورتحال، وزیراعلی پنجا ب محسن نقوی نے آج کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس میں سموگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں سموگ کی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وز راء ایس ایم تنویر،منصورقادر،ڈاکٹر جاوید اکرم،بلال افضل،عامر میر،اظفر علی ناصر،ابراہیم حسن مراد،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اجلاس میں شرکت کریں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریززراعت، صحت،خزانہ،تعمیرات ومواصلات، ماحولیات،ٹرانسپورٹ،لوکل گورنمنٹ،سکول ایجوکیشن،انڈسٹریز،کمشنر لاہو،ڈی جی پی ایچ اے،ڈپٹی کمشنر لاہور،سی ٹی او لاہور اور ماہرین ماحولیات بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سموگ کی صورتحال ، وزیراعلی نے اہم اجلاس طلب کرلیا
15 Nov, 2023 | 02:34 PM