ویب ڈیسک: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی ۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ، بھارتی گیند باز محمد شامی نے 57رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیری مچل کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دیکھا سکا، ڈیری مچل نے 119 گیندوں پر 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ میچ نہ جتوا سکے ، بھارت کی جانب سے دیئے گئے 397رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم327رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
آئی سی سی سیمی فائنل میں ٹاس بھارت نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کھیل شروع ہوا تو انڈین اوپنزر روہت شرما اور شبمن گل کریز پر آئے تاہم بھارتی کپتان روہیت ففٹی بھی سکور نہ کر سکے اور 47 رنز پر سوتھی کی گیند پر کیوی کپتان ولیمسن کو کیچ دیدیا جنہوں نے موقع ضائع کئے بغیر کیچ پکڑ کر انہیں پویلین لوٹانے میں مدد فراہم کی۔ شبمن گل ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ ویرات کوہلی نے 117 اور شریاس نے 105 رنزبنا کر کیچ پکڑادیئے، سریا کمار صرف ایک رن بنا سکے۔ شبمن گل دوبارہ ایکٹو ہوئے اور راہول کی شراکت داری میں مجموعی سکور 397 تک پہنچا دیا، یوں نیوزی لینڈ کو 398 رنز کا ہدف مل گیا۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ڈیون کانوے اور ریچن رویندرا دونوں 13,13رنز کر کے محمد شامی کی گیند پر کیپر کیل راہول کو کیچ پکڑا کر آوٹ ہوٖئے۔کپتان کین ولیم سن 69 رنز بناکر محمد شامی کا شکار بنے جبکہ ٹام لیتھم کو بھی محمد شامی نے ایل بی ڈبلیو کردیا، ٹام لیتھم کوئی سکور نہ بنا سکے۔ اس کے بعد فلپ 41سکور بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔ان کے بعد مارک چیپمین 2، مچل سینٹنر 8،ٹم سودی 9اور لو کی فرگوسن 6سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی 7جبکہ جسپریت، سرفراز اور کلدیپ ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین کلکتہ میں شیڈول ہے،یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوگا جہاں میچ طوفان کی نذر ہونے کا خدشہ ہے۔
بارش کے باعث میچ ریزرو ڈے میں بھی ممکن نہیں ہوسکا تو جنوبی افریقا پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا ۔