ڈالر  کی قیمت میں تیسرے روز بھی اضافہ

15 Nov, 2023 | 12:24 PM

ویب ڈیسک: ڈالر  کی قیمت میں تیسرے روز بھی اضافہ جاری، روپے کی قدر مزید گر گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اآج (بدھ) کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 63 پیسےمہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 288 روپے 50 پیسے ہو گئی۔گزشتہ روز کاروباری دن کے احتتام پر ڈالر 287 روپے ، 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 144 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 56 ہزار 810 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزیدخبریں