ویب ڈیسک: چین کے صدر 6 برسوں میں پہلی بار امریکا کے دورے پر پہنچ گئے۔
چین کے صدر شی جن پنگ ایشیا پیسفک اکنامک کارپوریشن اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کے شہر سان فرانسسکو پہنچ گئے۔6 برسوں میں چین کے صدر کا یہ پہلا دورہ امریکا ہے جہاں صدر شی جن پنگ اپنے امریکی ہم منصب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔
چین اور امریکا کے صدر کی ملاقات میں اسرائیل فلسطین جنگ، یوکرین جنگ اور اقتصادی صورتحال پربھی بات کیے جانے کا امکان ہے۔