نگران وفاقی کابینہ کا آج ہونے والے اجلاس ، خلیجی ممالک کیساتھ تجارتی امور کا جائزہ لیا جائے گا

15 Nov, 2023 | 10:44 AM

Ansa Awais

(اویس کیانی) نگران وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے پانچویں دور سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

 نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا،کابینہ 11 نکاتی ایجنڈے پر مشاورت اور منظوری دے گئی، اجلاس میں خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے پانچویں دور سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔پانچواں دور 26 سے 28 ستمبر کو سعودی کے دارالحکومت ریاض میں ہوا تھا، معمولی تبدیلی کے ساتھ حج پالیسی 2024 ایک بار پھر کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، بینکوں کو مالی سال 2021 تا 2022 میں زرمبادلہ پر غیر معمولی منافع پر ٹیکس کے منظوری لی جائے گی، پاکستان بزنس ویزہ آن لائن لسٹ میں مزید ممالک کو شامل کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

 ای سی ایل لسٹ میں ناموں کے اندراج اور اخراج کیلیے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری اور آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 2023 تا 2024 کے لئے بجٹ کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے، 2 لاکھ میٹرک ٹن کھاد کی درآمد کیلئے ٹی سی پی کو پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری دی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

مزیدخبریں