(کومل اسلم) شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں باغوں کے شہر لاہور کا پہلا نمبر برقرار ہے، شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 264ریکارڈ کی گئی، فداحسین روڈ372،شملہ پہاڑی میں شرح 338، یو ایس قونصلیٹ 280،مال روڈ پر آلودگی کی شرح 274 ریکارڈ کی گئی۔
شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا، ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد اور موجود درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے، ماسک کا استعمال لازمی کرنے اور پانی کو زیادہ مقدار میں پینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔