حافظ شہباز احمد: آئی سی سی کرکٹ ون ڈےورلڈکپ میں توقعات سے کم کارکردگی سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لینے پر غور شروع کر دیا گیا جبکہ کھلاڑیوں نے اب تک سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کئے ہی نہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لینے کی تجویز کرکٹ بورڈ کی مینیجمنٹ کمیٹی میں زیرغور ہے۔
کوچ ، کپتان اور منیجر رپورٹ کے بعد اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے کئی کھلاڑی پہلی ہی اعتراضات کر رہےہیں ۔
کنٹرکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کیٹگریز میں رد و بدل کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔