دنیا کا سب سے لمبی ناک والاشخص، تعلق کس ملک سے نکلا؟

15 Nov, 2022 | 10:36 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)300 سال گزرنے کے باوجود آج تک  کوئی بھی 18ویں صدی کے ایک شخص (تھامس ویڈرز )کا ریکارڈ نہیں توڑ سکا جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی دنیا میں سب سے لمبی ناک تھی۔ تھامس ویڈرز   کے ناک کی لمبائی 7.5 انچ تھی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھامس اپنی لمبی ناک لوگوں کو دکھانے کے لیے انگلینڈ کے شہر یارک شائر میں گھومے لیکن بدقسمتی سے اس وقت  ناک کی تصاویر ریکارڈ کرنے کے لیے کیمرے نہیں تھے۔تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ تھامس ویڈرز جو 1770 کی دہائی میں انگلینڈ میں رہتے تھے ایک سرکس کےرکن  تھے، ان کی ناک 19 سینٹی میٹر (7.5 انچ)  لمبی تھی۔

برطانوی میگزین 'The Strand' نے 1896میں ایک آرٹیکل شائع کیا جس میں تھامس کی لمبی ناک کے حوالے لکھا گیا۔آرٹیکل میں لکھا تھا کہ  اگر اس طرح کی ناک کبھی بھی فرد کی اہمیت کو ظاہر کرنے میں اہم ہوتی تو اس شخص کو چاہیے تھا کہ وہ تمام رقم برطانیہ کی مشہور Threadneedle Street(جہان بینک موجود تھے) میں جمع کر لیتا اور پورے یورپ کو فتح کرتا۔

لیکن یا تو اس  شخص کی ٹھوڑی بہت کمزور تھی یا اس کی پیشانی بہت نیچی تھی، یا قدرت نے اسے دماغ نہیں دیا تھا۔یارکشائر کا یہ رہائشی اسی حالت میں مر گیا کہ اس کی ناک کی لمبائی کو کیمرے یا کسی ایسی ڈیوائس میں محفوظ نہیں کیا گیا،

رپورٹس کے مطابق کسی آرٹسٹ نے تھامس کے چہرے کا  موم کا مجسمہ بناکر انہیں ہمیشہ کے لیے  امر کردیا۔یہ مجسمہ امریکی میوزم میں موجود ہے۔اگرچہ ان کی زندگی کے بارے میں زیادہ معلومات موجود نہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ وہ سرکس میں پرفارم کرتے تھے اور  کی موت اسی شہر میں ہوئی جس میں وہ پیدا ہوئے۔

حال ہی میں تھامس کے مجسمے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صارفین نے  اتنی لمبی ناک دیکھ حیران ہوئے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے۔رپورٹس کے مطابق 7.5 انچ کی مبینہ ناک کی وجہ سے تھامس ویڈرز کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں بھی درج ہے۔

مزیدخبریں